لاہور: جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ جعلی انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت بھی جعلی ہوگی۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرنے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن 8 فروری کو ہوگیا الیکن ابھی تک نتائج مکمل نہیں ہوسکے’ الیکشن شفاف نہیں رہے’ انجینئرڈ تھے’ اس کے نتیجے میں بننے والی حکومت بھی جعلی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا اور یورپی یونین نے بھی انتخابات کی شفافیت پر اعتراض کیا ہے آزادانہ کمیشن بنایا جائے جو انتخابی دھاندلیوں کی تحقیق کرے، الیکشن کمیشن کو اب مستعفی ہوجانا چاہیے کیوں کہ تمام جماعتوں کو ایک جیسا ماحول فراہم نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کو سپورٹ فراہم کی گئی عدالتی حکم کے باوجود انٹرنیٹ سروس بند کی گئی’ یہ عوام کے ساتھ اور ووٹرز کے ساتھ زیادتی ہے، کراچی میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا مگر کراچی میں ایک بار پھر ایم کیوایم کو جتوایا گیا ایک قاتل جماعت کو آگے لایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں کو سات فروری کو بیلٹ پیپر ایم کیو ایم کے پاس کیسے پہنچے؟ میں پوچھنا چاہتا ہوں کراچی میں متعددپولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ دوپہر 3 بجے کیوں شروع ہوئی؟ کراچی کے عوام کے حق پر ڈالا گیا ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ فوری طورپر کراچی میں نتائج کا اعلان کیا جائے جب دور دراز علاقوں کے رزلٹ آسکتے ہیں تو کراچی کے نتائج کیوں نہیں آرہے ہیں؟
سربراہ جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن پرامن ضرور ہوا ہے لیکن یہ غیرشفاف الیکشن تھا اسلام آباد کے ایک حلقے میں فارم 45 کے مطابق ہمارے ووٹ 19 ہزار تھے جسے فارم 47 میں 1900 کردیا گیا، میں اپنے مقابلے میںجیتنے والے امیدوار کو مبارکباد دیتا ہوں۔
0 39 1 minute read