قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جیت کو چیلنج کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل اشتیاق چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کی جیت کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔یاسمین راشد نے اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ نواز شریف نے ملی بھگت کرکے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔
دوسری جانب لاہور سے آزاد امیدوار ملک توقیر کھوکھر نے این اے 126 کے نتائج کو چیلنج کردیا۔درخواست میں ملک توقیر کھوکھر نے آر او اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا، ملک توقیر نے موقف اختیار کیا کہ سیف موک کھوکھر فارم 45 کے مطابق ہارے ہیں، سیف موک کھوکھر نے ملی بھگت کرکے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، مہجے اور وکلا شامل تھے۔ ڈی ایس پی نے آر او آفس سے باہر پھینک دیا۔
0 41 1 minute read