پاکستان

پی ٹی آئی کے بانی کو بھی نواز شریف والی مشقت کی سزا ملی

راولپنڈی: قیدبامشقت کے قیدی،پی ٹی آئی کے بانی کو بھی میاں نواز شریف جیسی سزا ملی۔جیل حکام کے مطابق پی ٹی آئی بانی جیل میں اپنے کمرے کی صفائی اور تزئین و آرائش کا بھی خیال رکھیں گے۔عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ نے سزا پر عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیئے۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کمرے کی صفائی کی سزا دی گئی ہے، کسی اور سزا سے سیکیورٹی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ 2019 میں میاں نواز شریف کو العزیزیہ کیس میں قیدی کی حیثیت سے کوٹ لکھپت جیل میں اپنی بیرک کی صفائی کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button