فتح جنگ(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی سابق ایم پی اے سردار محمد علی کی ڈر اور خوف کے بت توڑ کر فتح جنگ بازار میں اچانک انٹری پی ٹی آئی کے حامی تاجروں کا استقبال پھولوں کے ہار ڈالے سابق چیئرمین ایم سی ملک عابد داؤد ،سابق کونسلرز حاجی اعظم ،سفیر ملک کے علاوہ سردار افتخار خاری خان تاجہ بارہ ،ملک کامران خاکی ،سید وجاہت شاہ ،شیخ رضوان جانی ،ملک قدیر اور دیگر موجود تھے پی ٹی آئی کے امیدوارکے اس ملاقاتی دورے میں سردار پھتی خان سمیت میجر گروپ کھٹڑ برادری کا کوئی رہنما موجود نہ تھا تاہم سابق چیئرمین ملک عابد داؤد ،حاجی اعظم اور سفیر ملک نے میجر طاہر صادق اور ایمان طاہر کی نمائندگی کی پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 2فتح جنگ ،حسن ابدال سردار محمد علی خان نے کہا ہے کہ 8فروری کو ووٹر گھروں سے باہر نکلے اور پولنگ سٹیشن پر جاکر اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بدلہ ووٹ کے زریعے لے دھونس دھاندلی کی سیاست کے خاتمہ کیلئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں پی پی 2میں میرا انتخابی نشان پیراشوٹ ہے جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50میں ایمان وسیم کا انتخابی نشان واٹر ٹربائین ہے عوام ان نشانوں پر مہر لگا کر اپنے نمائندوں کو کامیاب بنائیں۔
0 36 1 minute read