این اے 123کی کل آبادی 9لاکھ11ہزار608ہے جن میں خواتین ووٹرزکی تعداد1لاکھ83ہزار46 ہے،مردووٹرزکی تعداد2لاکھ21ہزار756ہے۔این اے 123میں 8فروری2024ء کے دن ٹوٹل4لاکھ4ہزار802ووٹرزاپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے،لاہور کے دیہی علاقوں پر مشتمل ملے جلے نظریات رکھنے والے دس فیصد مڈل کلاس،پانچ فیصد امیرترین اورباقی85 فیصدغریب آبادی والے اس حلقے میں نظریات سے زیادہ ذات برادری، قوم قبیلے کی اہمیت ہے۔حلقے کی بڑی برادریوں میں میئوبرادری،رحمانی برادری،جٹ برادری،ملک برادری،انصاری برادری اورچوہان برادری شامل ہیں ۔ماضی کے انتخابات میں اس حلقے سے زیادہ تر پاکستان مسلم لیگ ن ،پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوتے آئے ہیں جبکہ جنرل پرویزمشرف کے دورحکومت میں پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدواربھی کامیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ الیکشن 2013ء اور2018ء یہاں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے اُمیدوار میاں شہبازشریف نے قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ضمنی الیکشن میں باوجود اس کے کہ مرکز اور صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومتیں بن چکی تھیں پی پی 165 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرملک سیف الملوک کھوکھر نے پی ٹی آئی کے چوہدری منشاء سندھو کو باآسانی شکست سے دوچار کرکے کامیابی حاصل کی ،موجودہ الیکشن 2024ء میں بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 اور صوبائی حلقہ پی پی 158 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرمیاں محمد شہبازشریف اُمیدوارہیں ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ افضال عظیم پاہٹ،جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ،تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے امجدنعیم سیفی،پاکستان پیپلزپارٹی کے محمدضیاء الرحمان،راشدمحمود ایم یم ایل،محمدزاہد بشیر،عبدالصمدخاں،تسنیم افضال پاہٹ،ارشدحسین، میاں محمدسلیم،جے یوآئی ف کے حیدرعلی،عاطف عطاپی ٹی ای کی جانب سے،لطیف احمدحسین پی اے ٹی کے ٹکٹ پرقسمت آزمائی کررہے ہیںپنجاب اسمبلی کے حلقوںمیںپاکستان مسلم لیگ ن کے میاں شہبازشریف پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ حاجی یوسف مئیو آزاد امیدوار کی حیثیت سے، تحریک لیبک پاکستان کے ٹکٹ پر امجدنعیم سیفی،جماعت اسلامی کے چوہدری اعجاز،پاکستان پیپلزپارٹی کے مصطفے جٹ،سیدعمران شریف اوردیگرآزادامیدوارمیدان میں ہیں ۔9لاکھ11ہزار608 آبادی والے اس حلقے کے گنجان آبادعلاقہ کاہنہ کو حلقے کے مرکزکی حیثیت حاصل ہے،کاہنہ سے چلنے والی سیاسی ہوا اردگردکے تمام علاقوں میں رائے عامہ پراثراندازہوتی ہے،کاہنہ اورگردنواح کے دیرینہ اورسنجیدہ مسائل میں پینے کاصاف پانی،سوئی گیس و بجلی کی عدم فراہمی اوراضافی لوڈشیڈنگ، تعلیم وصحت کی معیاری سہولیات کی کمی،نادرآفس کی مین برانچ،پارک، کھیل کے میدانوں کا نہ ہونا اورقبرستانوں میں توسیع کیلئے زمین کی عدم دستیابی ہیں۔کئی جگہ سیوریج اورپی سی سی کی تعمیرومرمت کے مسائل بھی توجہ طلب ہیں۔الیکشن2024ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت کے بعدیہاں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں شہبازشریف ۔رحمانی،مئیو،جٹ،ملک اورانصاری برادری کی اکثریت کی سپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کانظریاتی ووٹ بینک اپنی جگہ قائم ہے،یہاں تحریک لبیک پاکستان کے نظریاتی ووٹ بینک میں ماضی کے مقابلے خاصہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی بدولت تحریک لبیک پاکستان کے اُمیدواردوسری پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں،حلقے کی مجموعی صورتحال کے مطابق یہاں کسی بڑے سرپرائزکی توقع نہیں کی جاسکتی ۔حلقے کی اکثریت کایہی خیال ہے کہ یہاں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے اُمیدوارمیاں شہبازشریف باآسانی کامیاب ہوجائیں گے، حلقہ کے عوام کی اکثریت میاں شہبازشریف سے یہ شکوہ کرتی ہے کہ انہوں نے ماضی میں کبھی بھی اپنے انتخابی حلقے کو اس قدرتوجہ نہیں دی جتناحق بنتاہے،جس حلقے کاایم پی اے وزیراعلیٰ بنے،جس حلقے کاایم این اے وزیراعظم بنے وہاں پینے کے صاف پانی،سیوریج ،قبرستانوں کی توسیع ،سوئی گیس،نادرا آفس،پارک اور کھیل کے میدان جیسے مسائل کاحل ہوجاناچاہیے تھا،کاہنہ کے عوام کو پاکستان مسلم لیگ ن سے ایک شکوہ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ پارٹی نے کبھی بھی مقامی پارٹی ورکرکو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا۔لوگ کہتے ہیںمیاں شہبازشریف تک حلقے کے عوام کی رسائی ممکن نہیں ،یہاں کے تمام معاملات این اے 124سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواررانا مبشراقبال ہی دیکھتے ہیں۔اہل علاقہ کوامیدہے کہ عام انتخابات میں کاہنہ کے کسی ورکرکوٹکٹ نہیں ملاتوضمنی الیکشن میں ضرورملناچاہیے،کاہنہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدواروں میںسرگرم کارکن اصغرمجیدآف گجومتہ،ملک جاویداقبال،رمضان مستانہ، ملک فاروق کھوکھراوردیگرشامل ہیں۔اہل حلقہ کاکہنا ہے کہ میاں شہبازشریف کی پارٹی اورملکی ذمہ داریاں انتہائی زیادہ ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے انتخابی حلقے پرتوجہ نہیں دے سکتے
لہٰذا مقامی رہائشی نمائندے علاقے کے مسائل کوزیادہ توجہ دے سکتے ہیں
0 49 3 minutes read