انٹرٹینمنٹ

اداکارہ عریشہ رضی کی مایوں کی تقریب بھی بارش کی نذر

شہر قائد ہفتہ کی رات ہونے والی تیز بارش نے اداکارہ عریشہ رضی کی مایویںکی تقریب کا مزہ بھی کرکراکر دیا۔
اداکارہ کی رسم مایوں کی تقریب 3 فروری کی رات کراچی میں ہوئی، تقریب ابھی جاری تھی کہ اچانک موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اس کے علاوہ بارش ہوتے ہی شہر میں فیڈر ٹرپ کر گئے جس کے باعث عریشہ کے گھر کی لائٹس بھی چلی گئیں، اس صورتحال میں مہمانوں سمیت اس کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
عریشہ رضی خان کے دوستوں نے بھی بھرپور کوشش کی کہ بارش کی وجہ سے ان کی دوست کا یادگار فنکشن خراب نہ ہو اور کمرے میں ہی بھنگڑے ڈالنا شروع کر دیئے۔
اداکارہ نے مایوں کے لئے نارنجی اور سنہرے رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا، جب کہ ان کے دولہا عبداللہ فرخ نے نارنجی رنگ کے پاجامہ اور شال میں دلہن سے میچ کیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے 2022 میں خاموشی سے نکاح کر لیاتھا تاہم فوٹوگرافر کی جانب سے تصاویر وائرل ہونے کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا تاہم چائلڈ آرٹسٹ کی شادی کے بارے میں جان کر ان کے مداحوں کو خوشگوار حیرت ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button