کالم

کشمیر بنے گا پاکستان

اہل وطن اس بار 5 فروری یوم یک جہتی کشمیر کو روایت سے ہٹ کر سیاسی و ملی جذبے سے منائیں گے ۔قومی نوعیت کے اس دن کو منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام سے اظہار یک جہتی ہے ۔پاکستان اورآزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں آزادی پسند حلقے یک جہتی کا بے مثال مظاہرہ کرکے اقوام متحدہ کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کروائیں گے ۔ یہ دن منانے کا سلسلہ 30 سال سے بلا تعطل جاری ہے ۔گو اسدن کو منانے کا آغاز تقسیم کشمیر سے قبل ہی 1932 میں متحدہ پنجاب سے ہو گیا تھا تاہم یہ سلسلہ ٹوٹتا اور جڑتا رہا۔ قیام پاکستان کے بعد بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیا جاتا رہا تاہم اس کے لیے کوئی خاص دن مقرر نہیں تھا اور یہ سلسلہ بھی مسلسل نہیں رہا۔شیخ عبداللہ اور اندرا گاندھی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے وقت 1975 میں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 28 فروری کوکشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا دن منانے کا اعلان کیا۔تاریخ شاہد ہے کہ وہ احتجاج اس قدر سخت تھا کہ پورا پاکستان بند ہو گیا اور لوگوں نے اپنے مویشیوں کو پانی تک نہیں پلایا۔ دن منانے کی تجویز وزیر اعظم بھٹو کو دینے والوں میں جماعت اسلامی کی سربراہ قاضی حسین احمد کے ساتھ سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد ابراہیم خان پیش پیش تھے۔کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک دن مخصوص کرنے کا مطالبہ 1990 میں قاضی حسین نے کیا۔پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر پہلی بار 1990 میں سرکاری سطح پر منایا گیا جو اب ایک روایت بن چکی ہے۔ 76 برس سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد اب بھی بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل اوربے دریغ پامالیاں جاری ہیں مقبوضہ کشمیر کرہ ارض کاوہ واحد خطہ ہے جہاں محض چند ہزار مربع میل علاقے میں کم وپیش 9 لاکھ سے زائد بھارتی قابض فوجی تعینات ہیں بھارتی حکمرانوں کی کشمیر پالیسی ظلم وستم ہٹ دھرمی اورجھوٹ پر مبنی پالیسی بھارت کی بڑی نام نہاد جمہوریت ہونے کے دعوؤں کی لکیر نفی ہے بھارت خطے میں بالادست قوت بننے کے خواب دیکھ رہا ہے کشمیری عوام اورپاکستان نے کسی بھی قسم کی بھارتی بالادستی قبول نہیں کی ہے بھارت سرزمین کشمیر پر جبری اورناجائز فوجی تسلط کوجاری رکھنے کیلئے اپنے تمام وسائل کواستعمال کررہا ہے 5 اگست 2019 ء کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کے بعد بھارت کشمیرمیں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کوتیزی سے تبدیل کررہا ہے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پرموجود سب سے پرانا تنازعہ ہے کشمیرمیں ہزاروں افراد کالے قوانین کے تحت مقدمات کاسامناکررہے ہیں مقبوضہ علاقہ میں تحریک آزادی کے بعض کارکنوں کوموت اورعمر قید کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں کشمیریوں کوانسانی حقوق کی پامالیوں اورظلم وزیادیتوں کانشانہ بناکر خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا کشمیری عوام پر عزم صمیم ہے کہ وہ بھارت کے گھناؤنے اقدامات کوکھبی کامیاب نہیں ہونے دینگے اوروہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنی جدوجہد آزادی کومنزل کے حصول تک جاری رکھیں گے جبکہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان اس بات کا تجدیدعہد کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں کی جائز اورمبنی ہر صداقت جدوجہد کسی کے زیراثر یاتابع نہیں ہے بلکہ وہ بھارت کے غیر قانونی فوجی تسلط کیخلاف اپنی جدوجہد خود سے چلارہے ہیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیر کے عوام اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان اوردنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی 5 فروری کوکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کادن اس عہد کیساتھ منارہے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی ہر قیمت پرحمایت جاری رکھی جائے گی۔5 فروری کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس راولاکوٹ میں پروگرام منعقد ہوگا جس میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر اوروسیع وعریض کشمیر کاجھنڈا ہوگا اس کے بعد ریلی کی شکل میں اقوام متحدہ کے مبصرین کو قراردادپیش کی جائے گی تاکہ اقوام عالم کو ایک بھرپور پیغام دیاجاسکے کہ وہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرسخت موقف اختیار کرے اورکشمیریوں کوان کابنیادی حق حق خوداردیت دیاجائے۔بھارت کشمیر میں ہندوتوا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بھارت مقبوضہ علاقہ میں نوجوانوں کا قتل عام کررہا ہے، کشمیری عوام بھارت کی فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کسی کے زیر اثر یا تابع نہیں ہے بلکہ وہ بھارت کے غیر قانونی فوجی تسلط کے خلاف اپنی جدوجہد خود چلارہے ہیں، بھارت کے ان استبدادی ہتھکنڈوں اور ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیر کے عوام اپنی مبنی بر حق جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان اوردنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی 5 فروری کوکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کادن اس عہد کیساتھ منارہے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق کشمیری کی جائز جدوجہد کی ہر قیمت پرحمایت جاری رکھی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button