وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی خصوصی ہدایت پر5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کو قومی و ملی جوش و جذبہ کیساتھ منانے کے لئے آزاد کشمیر و پاکستان بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی وزرا کرام:وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی،وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک،وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی ایڈووکیٹ،وزیر شہری دفاع و ریسکیو 1122 عامر یسین،وزیر مال و کسٹوڈین چوہدری محمد اخلاق،ممبر اسمبلی و صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد یسین،ممبر کشمیر کونسل محمد حنیف ملک،ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز،ایس ایس پی میر محمد عابد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نسیم عباس،مئیر بلدیہ چوہدری محمد تاج،چئیرمین ضلع کونسل چوہدری عبدلغفور جاوید،اسسٹنٹ کمشنر نعیم اختر چوہدری کی قیادت میں بھرپور سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں تمام محکموں کو اس دن کی نسبت سے ذمہ داریاں تفویض کر فی گئی ہیں۔ 05فروری کو2024ء کو صبح نماز فجر کے بعد تحریک آزادی کشمیر میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جملہ شہداء کے ایصال ثواب، پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے مساجد میں خصوصی دعا ؤں کا اہتمام ہوگا۔مقبوضہ کشمیر کی جدو جہد آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ٹھیک 10:00بجے دن سائرن بجایا جائے گا، سائرن بجتے ہی تمام ٹریفک رک جائے گی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ 05فروری ہی کویوم یکجہتی کے سلسلہ میں ضلع کوٹلی میں بوقت10:00بجے صبح ہولاڑ پل پر پاکستانی و کشمیری عوام انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے، اس تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل کوٹلی،چیئرمین ادارہ ترقیات کوٹلی، میئر میونسپل کارپوریشن کوٹلی، ضلعی سربراہان محکمہ جات کوٹلی اورضلعی صدور واراکین سیاسی جماعت ہا شریک ہونگے۔بوقت 10:00بجے دن ضلعی ہیڈ کوارٹرز کوٹلی پر پبلک ریلی، دستخطی مہم اور تقریب منعقد ہو گی جس میں ضلعی ہیڈکوارٹرز پر تعینات جملہ ماتحت آفیسران، بلدیاتی نمائندگان اور جملہ سرکاری ملازمین و سیاسی جماعتوں کے اراکین شریک ہونگے۔ بمقام ہولاڑ پُل منعقدہ تقریبات کے جملہ انتظامات،ہولاڑ پل پر بینرز، جھنڈیاں / سجاوٹ اور بلا سیاسی تفریق مقامی عمائدین/سیاسی قائدین،مقامی سکولز / کالجز کے طلباء اور دیگر مکاتب فکرکے افراد کی تقریب میں بروقت شمولیت کے لیے اقدامات عمل میں لائے جائیں گیاسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ضلعی ہیڈکوارٹرز کوٹلی پرچیئرمین ضلع کونسل کوٹلی اور میئر میونسپل کارپوریشن کوٹلی کے تعاون سے ریلی و تقریب کے جملہ انتظامات عمل میں لانے کے علاوہ ریلی و تقریب میں بلا سیاسی تفریق مقامی عمائدین/سیاسی قائدین،مقامی سکولز / کالجز کے طلباء اور دیگر مکاتب فکرکے افراد کی تقریب میں شمولیت کے لیے اقدامات عمل میں لانے اور ریلی کے مقام آغاز اور جائے تقریب پر حق خودارادیت کے حوالہ سے دستخطی مہم کا اہتمام کریں گے۔پولیس کے تحت ضلع کوٹلی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ تقریبات کے دوران فول پروف سیکیورٹی /پارکنگ کے انتظامات عمل میں لائے جائیں گے۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کے قومی پرچم تمام تقاریب، اہم مقامات اور جملہ سرکاری عمارات پر لہرائے جائیں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایم ایس DHQہسپتال کوٹلی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا قیام عمل میں لائیں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سپورٹس یوتھ و کلچر ضلع کوٹلی کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری 2024 کے سلسلہ میں محکمہ سپورٹس یوتھ و کلچر کے زیراہتمام آزاد جموں و کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد ہو گا اس سلسلہ میں ضلع کوٹلی میں نمائشی فٹبال میچ کوٹلی گرین اور کوٹلی وائٹ کے درمیان مورخہ 5 فروری بوقت 3 بجے سہ پہر آرمی فٹبال گراونڈ میں کھیلا جائے گا جس میں ضلع کوٹلی کے نامور فٹبالر کشمیری عوام سے یکجہتی کھیل کے میدان سے کریں گے اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس موقع پر گراونڈ میں تمام فٹبالر اور شائقین ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے جس میں دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ کشمیریوں سے بھارت نے اقوام متحدہ میں حق خودارادیت کا جو وعدہ کیا تھا بین الاقوامی برادری اس پر عملدرآمد کروائے تاکہ کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق مل سکے اور کشمیری اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں۔حریت رہنمامحموداخترقریشی ایڈووکیٹ،امیرجماعت اسلامی زاہدالحسن چوہدری،صدرجموں وکشمیریونائیٹڈ سٹوڈنٹ عدنان جنجوعہ،صدربزنس فورم چوہدری خوشحال،مالک بٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیرجوش وخروش سے منائیں گے۔ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیرکومنانے کے لیے ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والاشہری پرعزم ہے۔پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیرآزادکشمیر،پاکستان سمیت دنیابھرمیں جہاں جہاں پاکستانی وکشمیری آبادہیں جوش وخروش سے مناتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکے بہن بھائیوں کویہ پیغام دیں گے کہ آزادی کی جدوجہدمیں ہم ان کے شانہ بشانہ شریک ہیں کشمیری ماؤں بہنوں بزرگوں جوانوں کی قربانیاں رنگ لائینگی شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائے گااورمقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ نہیں کرسکتا پاکستان کی قوم کشمیریوں کی تحریک کی پشت پر کھڑی ہے ادھر 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کو شایان شان طریقے سے منانے اور اس قومی یوم کی تقریبات میں معاشرے کے تمام طبقات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے سلسلہ میں اہم اجلاس ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نوازکی زیرصدارت منعقدہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرچوہدری نعیم اختر،ڈی ایس پی سردارمحمدافتخار،ایس ایچ اوعرفان بھٹی،چیئرمین سینئرسٹیزن ویلفیئرفورم چوہدری محمداسحاق،ڈپٹی میئربلدیہ راجہ ریاست محمود،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی حبیب الرحمان آفاقی، نائب صدرایپکا ملک مصطفی طاہر،صدرغیرجریدہ سردارنازک،حریت رہنمامحموداخترقریشی ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی کے محمدشفیق، کونلسر چوہدری توحیداکبر،سیکرٹری جنرل جوائنٹ سپریم کونسل عبدالقیوم ملک،سیکرٹری جوائنٹ سپریم سردارسجاد،نصیرراٹھور،امیرجماعت اسلامی محمدمشتاق نواز،صدرمسلم لیگ ن میونسپل کارپوریشن راجہ گلفرازخان کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔شرکا ء اجلاس نے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیرکوبھرپوراندازسے منانے کے عزم کودہراتے ہوئے پانچ فروری کومزیدبہتراندازسے منانے کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویزبھی دیں۔شرکاء اجلاس نے یوم یکجہتی کے موقع پر شہر کے ماحول کو خوشگوار رکھنے اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز نے کہا کہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیرکومنانے کے لیے ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والاشہری پرعزم ہے اوریوم یکجہتی کشمیرکوجوش وجذبہ کے ساتھ منانے کے حوالے سے پرعزم بھی۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہندوستان کے جبر سے ڈریں گے نہیں اور وہ آزادی کی منزل لے کر دم لیں گے۔قبل ازیں5فروری یوم یکجہتی کشمیر کو شایان شان طریقے سے منانے اور قومی یوم کی تقریبات میں معاشرے کے تمام طبقات کی شرکت یقینی بنانے کے سسلسلہ میں اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نسیم عباس کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تاجر کمیونٹی،ٹرانسپورٹرزاور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے خصوصی شرکت کی
۔ اجلاس میں یوم یکجہتی کی تیاریوں کے سلسلہ میں 22 جنوری 2024 کو ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں تاجر کمیونٹی،ٹرانسپورٹرز یونین اور سول سوسائٹی نے یوم یکجہتی کے موقع پر شہر کے ماحول کو خوشگوار رکھنے اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نسیم عباس نے کہا کہ ہر پاکستانی و آزاد کشمیر کا رہنے والا ہر شہری ہندوستان کے خلاف آزادی کی جدوجہد میں مصروف مقبوضہ کشمیرکے عوام کی تحریک میں شریک ہیاور 5 فروری کو وہ ایک مرتبہ پھر اظہار کرے گا۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کے عوام ہندوستان کے جبر سے ڈریں گے نہیں اور وہ آزادی کی منزل لے کر دم لیں گے اجلاس میں انفارمیشن آفیسرشوکت علی ملک،صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب،ڈی ایس پی افتخاراحمدخان،ایس ایچ اوچوہدری محمدشہزاد،صدرٹرانسپورٹ عامرآزادراٹھور،سیکرٹری جنرل انجمن تاجران انواربیگ،ڈی ای اوآفس سے سرارمحمدادریس خان کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔دریں اثنا گورنمنٹ بوائز ھائی سکول کھوئی رٹہ ضلع کوٹلی میں ایک پروقار تقریب بسلسلہ مقابلہ مضمون نویسی اور تقاریر ”عنوان یوم یک جہتی کشمیراور
ہماری ذمے داریاں” منعقد ہوئی تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ ہذا جناب نعیم اعجاز نے کی، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ادارہ ہذا کے معلم محمد سرورنے سر انجام دئیے۔۔
تقریب میں یک جہتی کشمیر کے موضوع پر دو شعبوں تقریر اور مضمون نویسی کا مقابلہ ہوا۔۔
مقابلہ مضمون نویسی میں
پہلی پوزیشن
ارمان سجاد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اندرلہ کو ٹیڑہ.
دوسری پوزیشن
عبدالررحمان سکندرگورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھوئی نے حاصل کی.
تیسری پوزیشن
زیشان مظفر گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بنڈلی نے حاصل کی.
تقریری مقابلہ یک جہتی کشمیر اور ہماری زمہ داریاں کے عنوان سے ہوا جس میں
پہلی پوزیشن۔
صائم آصف گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول اندرلہ کوٹیڑہ
دوسری پوزیشن
دانش علی گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کھڈ براہمناں
تیسری پوزیشن
فیضان یاسر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کرجائی نے حاصل کی
تقریب کے آخر میں شہداء کشمیر کی مغفرت اور بخشش کے لئے خصوصی دعا کی گئی گزشتہ روزگو رنمنٹ بوائز ہائی سکول پنجن چڑہوئی میں زیر صدارت صدر معلم بوائز ہائی سکول پنجن چڑہوئی سردار عتیق الرحمن? بعنوان یوم یکجہتی کشمیرکا مقابلہ منعقدہوا،تحصیل سطح کا یہ پہلا تقریری مقابلہ تھا جس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنجن چڑہوء کے طلبہ کے علاوہ ہائی سکول ناڑہ کوٹ،ہائی بل برہمناں،ہائی سکول گولا،ہائی سکول جونا،مڈل سکول دھمال،مڈل سکول ناڑ طلبہ اور اساتذہ کرام نے شرکت کی شرکاء تقریب کی تعداد 300سے زائد تھی،تقریری مقابلہ میں مختلف سکولز کے تقریباً 10 بچوں نے شرکت کی.
۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنجن چڑہوئی کے طالب علم ارسلان ستار نے تقریری مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کی.
0 42 6 minutes read