جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی اوپنر نے 37 رنز کا آغاز فراہم کیا، شامل حسین نے 19 اور شاہ زیب خان 26 رنز بنا کر آٹ ہوئے، درمیان میں عرفات منہاس نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، علی اسفند نے 19 رنز بنائے۔
گرین شرٹس 41ویں اوور میں 155 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری، عبید شاہ نے ایک ایک کر کے پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بنگلہ دیش کی 9ویں وکٹ 127 رنز پر گری لیکن 10ویں وکٹ پر راحت ڈولا اور معروف مریدھا نے اسکور کو 150 تک پہنچا دیا۔
ذیشان نے معروف کو بولڈ کر کے پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچایا اور یوں پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
جمعرات کو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔
0 33 1 minute read