پاکستان

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پھر ریٹائرمنٹ تک چھٹی مانگ لی

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے طبی بنیادوں پر دوبارہ رخصت مانگ لی۔
جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دے دی۔ انہوں نے تحریری درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 14 مارچ کو ریٹائرمنٹ تک چھٹی دی جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کی وصولی کی تصدیق کردی۔
اس سے قبل بھی جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست دی تھی تاہم طبیعت بہتر ہونے پر انہوں نے درخواست واپس لے لی تھی۔
واضح رہے کہ جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button