لندن:برطانوی اداکار و گلوکار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا۔ انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق ارب پتی ریئلٹی ٹی وی سٹار اور کاروباری شخصیت ڈینی لیمبو نے قبول اسلام کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیاہے۔انہوں نے مسجد الحرام سے عمرے کی ادائیگی کی اپنی ویڈیو شیئر کی، جس کے ساتھ لکھا ’آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے جائے گی، میں کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب گیا تھا مگر کام جلدی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا اور پھر ایک ایسے شخص سے ملا جو مجھے مکہ لے گیا، جہاں سے میرے ایک نئے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا۔انہوں نے مزید لکھا کہ اب بطور نو مسلم میری لندن واپسی ہو گئی ہے۔
0 61 Less than a minute