
ہری پور(بیورورپورٹ)مہنگے داموں اشیا خوردونوش کی فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ افسران کی کاروائیاں تیسرے روز بھی جاری،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پرستان قریشی کا فوڈ انسپکٹر سید عنایت شاہ کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف جنرل سٹوروں,ڈرائی فروٹ شاپس،نان بائیوں اور قصابوں پر اچانک چھاپوں کا سلسلہ جاری،حالیہ کاروائیوں کے دوران بھاری جرمانے عائد اور متعدد جیل یاترا پر روانہ ہو گئے،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کے پی کے کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیراز انور خان کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پرستان قریشی نے فوڈ انسپکٹر عنایت شاہ کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف مقامات پر جنرل سٹوروں،ڈرائی فروٹ شاپس،نان بائیوں اور گوشت فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرتے ہوئے مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانوں کے ساتھ ساتھ متعدد کے خلاف مقدمات درج کروا دیے، حالیہ کاروائیوں کے دوران بھاری جرمانوں اور جیل یاترا کروانے پر ہری پور کے فوڈ افسران کو عوامی حلقوں کا زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے،