علاقائی

پہلا محمود لالا میموریل فٹبال ٹورنامنٹ

حویلیاں :پہلا محمود لالا میموریل فٹبال ٹورنامنٹ۔ہزارہ ڈویژن کے لیجنڈری فٹبال پلیئر محمود لالا کے نام پر ریلوے گرانڈ حویلیاں میں ینگ ریلوے فٹبال کلب حویلیاں نے فٹبال 1ٹورنامنٹ کا اغاز کر دیا ۔ جس میں مجموعی طور پر ہزارہ ڈویژن کی صف اول کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اج کا افتتاحی میچ کھولیاں ذمیندار فٹبال کلب ہری پور بمقابلہ جونیئر نواں شہر یونائٹڈ فٹبال کلب ایبٹ اباد کے درمیان کھیلا گیا ۔ میچ کے مہمان خصوصی بستی شیر خان سے تحصیل چیئرمین حویلیاں عزیر شیر خان تھے محمود لالا مرحوم کے فرزند جنید جونی نے بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ اغاز کیا۔ تحصیل چیئرمین نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو ٹورنامنٹ کے اختتام تک ہر طرح کی معاونت دینے کا وعدہ کیا۔ افتتاحی میچ کھولیاں زمیندار فٹبال کلب ہری پور نے دو کے مقابلے میں صفر گول سے جیت لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button